امریکا ہمارے شہریوں کو رہا کرے، ایران

امریکا ہمارے شہریوں کو رہا کرے، ایران

تہران: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران سے 3 امریکی شہریوں کو رہا کرنے کے مطالبہ کے بعد اب ایران نے امریکا سے اپنے شہریوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی نے وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی کے حوالے سے بتایا کہ امریکا کو وہاں قید ایرانی شہریوں کو فوری طور پر رہا کرنا چاہئے۔واضح رہے کہ اس سے قبل جمعہ کو صدرٹرمپ نے ایک دہائی قبل ایران میں لاپتہ امریکا کے قانون نافذ کرنے والے سابق افسر رابرٹ لیونسن اور جاسوسی کے الزام میں گرفتار امریکی تاجر سیامک نمازی اور ان کے والد بکر کو رہا کرنے کو کہا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں