عمران خان واحدآدمی ہے جس پرسابقہ بیوی بھی کروڑوں خرچ کرتی ہے، طلال چوہدری

عمران خان واحدآدمی ہے جس پرسابقہ بیوی بھی کروڑوں خرچ کرتی ہے، طلال چوہدری

اسلام آباد" مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے عدالت میں تسلیم کیا کہ ان کے پاس منی ٹریل نہیں،عمران خان کے عدالت میں جمع کرائے گئے جواب کو ہی میڈیا سامنے لایا، جھوٹ بولنے والے ایکسپوزہورہے ہیں،عمران خان نے جوچیزیں فراہم کیں ان میں تضاد ہے ،عمران واحدآدمی ہے جس پرسابقہ بیوی بھی کروڑوں خرچ کرتی ہے۔ 

۔طلال چوہدری کا عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہنا تھا کہ عمران دیگرلوگوں کے پورے خاندان کے منی ٹریل کامطالبہ کرتے ہیں۔ عمران خان کے پاس اپنی جائیدادکاریکارڈموجودنہیں۔ نجی ٹی وی سے بات چیت میں ن لیگی رہنما نے کہا کہ عمران کے پاس جائیدادکے ذرائع،منی ٹریل یاٹیکس ڈاکیومینٹس کچھ بھی نہیں،عمران خان کے پاس فلیٹ خریدنے کامنی ٹریل نہیں ہے،ان سے مانگاجائے توجھوٹ کی ٹریل دیتے ہیں۔طلال چوہدری نے کہا کہ جھوٹ بولنے والے ایکسپوزہورہے ہیں،عمران خان نے جوچیزیں فراہم کیں ان میں تضاد ہے۔عمران واحدآدمی ہے جس پرسابقہ بیوی بھی کروڑوں خرچ کرتی ہے۔