فلم لیک ہونے پر اکشے کمار کا مداحوں کیلئے پیغام

ممبئی: بالی ووڈ سپر سٹار اکشے کمار نے اپنی نئی آنے والی فلم ’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘ کے ریلیز سے قبل ہی آن لائن لیک ہونے پر مداحوں کے لئے پیغام جاری کر دیا جس میں کا کہنا ہے کہ پائریسی کا انکار کریں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق اکشے کمار کی فلم ’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘ پہلے ہی مسائل کا شکار تھی اور فلم کی کہانی پر بھی چوری کا الزام عائد ہوا تھا مگر اب فلم آن لائن لیک ہو گئی ہے جس سے پروڈیوسر سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں تاہم فلم اب تک مداحوں کے ہاتھ نہیں لگی ہے۔اکشے کمار نے بھی اس حوالے سے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا پائریسی کے خلاف جنگ انتہائی اہم ہے اور یہ اچھی بات ہے کہ کرائم برانچ نے اس نا خوشگوار واقعے کے خلاف کارروائی کی ہے جب کہ میں اپنے مداحوں، دوستوں اور ساتھیوں سے درخواست کرنا چاہوں گا کہ پائریسی کا انکار کریں۔

7bae64a0ed9d4c064bd67e318a5e9426