فیس بک نے اپنے سمارٹ فون کی تیاری شروع کر دی

نیویارک : دنیا بھر میں مشہور سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ ”فیس بک “ نے موڈیولر سمارٹ فون کی تیاری پر بھی کام شروع کردیا ہے۔یہ دعویٰ ایک رپورٹ میں سامنے آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فیس بک کی جانب سے ایک پیٹنٹ جمع کرایا گیا، جس میں ایک 'موڈیولر الیکٹرو میگنیٹک ڈیوائس' کی تفصیلات دی گئی ہیں۔کمپنی کے مطابق یہ ڈیوائس صارفین کی مہنگی اور ضائع ہوجانے والی الیکٹرونکس اشیاءکے مسئلے کا حل ثابت ہوگی جو کچھ عرصے بعد ہی پرانی ہوکر بیکار ہوجاتی ہیں۔
پیٹنٹ میں فیس بک نے اس ڈیوائس کو فون اور ایک اسمارٹ اسپیکر دونوں کیٹیگریز کا قرار دیا ہے۔یہ واضح نہیں کہ فیس بک کے اس ہارڈ ویئر پراجیکٹ کا مقصد کیا ہے تاہم یہ اس کمپنی کی بلڈنگ 8 کی ٹیم مکمل کررہی ہے جو کہ گوگل کے موڈیولر فون سے متاثر لگتا ہے۔درحقیقت اس ٹیم کے سربراہ بھی گوگل کے اس پراجیکٹ گروپ کا حصہ تھے جس نے موڈیولر اسمارٹ فونز کے منصوبے پر کام شروع کیا تھا تاہم بعد ازاں اسے ختم کردیا گیا۔فیس بک کی یہ ٹیم ٹیلی پیتھی جیسی صلاحیت والے انٹرفیس کا خیال بھی پیش کرچکی ہے جس سے لوگ اپنے خیالات کو ٹائپ کرسکیں گے جبکہ اپنی جلد کے ذریعے سن سکیں گے۔