ایف آئی اے نےفیس بک سے جعلی اکاؤنٹ کی تفصیلات مانگ لیں

ایف آئی اے نےفیس بک سے جعلی اکاؤنٹ کی تفصیلات مانگ لیں

لاہور: ڈسٹرکٹ کورٹ لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے فیس بک انتظامیہ کو ایک مرد کی جانب سے خاتون کا جعلی اکاونٹ بنانے کے حوالے سے استعمال کی جانے والی رجسٹریشن کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔


مجسٹریٹ ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل کی جانب سے دائر ایک درخواست پر مذکورہ حکم سنایا، جو علیشا خان کی درخواست پر دائر کی گئی تھی۔ایجنسی کے تحقیقاتی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ایک نامعلوم شخص نے فیس بک پر درخواست گزار خاتون کے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنایا اور اس کی قابل اعتراض تصاویر اپ لوڈ کر کے شیئر کیں۔

انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ وہ امریکا میں موجود فیس بک انتظامیہ کو حکم جاری کریں کہ مذکورہ جعلی اکاؤنٹ بنانے والے شخص کی تفصیلات فراہم کریں تاکہ اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔مجسٹریٹ فاروق اعظم سہیل نے مذکورہ درخواست پر فیس بک کے سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کو متعلقہ معلومات ایف آئی اے افسران کو فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔