انگلینڈ نے بھارت کو 9 رنز سے شکست دیکر ورلڈکپ پر قبضہ کر لیا

انگلینڈ نے بھارت کو 9 رنز سے شکست دیکر ورلڈکپ پر قبضہ کر لیا

لارڈز: آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں انگلینڈ نے بھارت 9 رنز سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کر لی ۔
تفصیلات کے مطابق لارڈز میں کھیلے گئے  میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اورز میں سات کھلاڑیوں کے نقصان پر 228بنائے ہیں۔انگلینڈ کی جانب سے نتھالی سکیویر کے 51کپتان سارہ ٹیلر45اور کتھرین برنٹ کے 34رنز نمایا ں ہیں۔باولنگ کے شعبے میں جھلن گوسوامی نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10اورز میں 3وکٹیں حاصل کی،جبکہ ان کاساتھ پونم یادو نے دیا جنہوں نے 2اورراجیش گیکوارڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارت کی جانب سے اوپنر پونم راؤت نے 86 رنز اور ہرمن پریت کور نے 51 رنز کی باری کھیلی لیکن وہ بھی ٹیم کی کامیابی کیلئے ناکافی ثابت ہوئی۔ودیا کرسنا مورتی 35 اور دیپتی شرما 14 رنز بنا سکی اس کے علاوہ کوئی بھی بھارتی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکی ۔ انگلینڈ کی جانب سے انیا شربسول نے 6 وکٹیں حاصل کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں