نواز شریف، مریم اور صفدر کے گھر کو سب جیل قرار دینے کیلئے درخواست دائر

نواز شریف، مریم اور صفدر کے گھر کو سب جیل قرار دینے کیلئے درخواست دائر
کیپشن: نواز شریف تین بار وزیر اعظم رہ چکے ہیں اس لئے قانونی طور پر ان کے گھر کو سب جیل قرار دیا جا سکتا ہے، درخواستگزار۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرائی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وطن پارٹی کے سربراہ بیرسٹر ظفراللہ نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے گھروں کو سب جیل قرار دینے کے لیے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کی ہے۔

مزید پڑھیں: جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا،آزادانہ کمیشن کا مطالبہ
 

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس زیر التوا ہیں۔ نواز شریف تین بار وزیر اعظم رہ چکے ہیں اس لئے قانونی طور پر ان کے گھر کو سب جیل قرار دیا جا سکتا ہے۔

عدالت سے استدعا ہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے گھر کو سب جیل قرار دینے کا حکم دیا جائے۔

واضح رہے کہ نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور انہیں ان کے سیاسی مرتبے کے مطابق خصوصی سہولیات میسر ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں