امریکی ڈالر پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

امریکی ڈالر پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
کیپشن: فوٹو: فائل

کراچی: اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 30پیسے کے اضافے کے ساتھ131 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ عرصہ سے امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے اور امریکی ڈالر ہر روز نئی بلند ترین سطح پرپہنچ جاتاہے۔کاروباری ہفتہ کے پہلے ہی روز اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 30 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔ جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر کی قدر 131 روپے ہوگئی ہے۔


یہ بھی پڑھیں۔۔ماہرہ خان کے بعد صبا قمر نے بھی سگریٹ تھام لی

واضح رہے کہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی مسلسل دباؤ کا شکار ہے اور جنوری سے روپے کی قدر میں 20 فی صد تک کمی دکھی گئی ہے،جس کے ساتھ ملکی قرضوں کا بوجھ مزید بڑھ گیا ہے ۔