جاپان میں گرمی نے 30 جانیں لے لی

جاپان میں گرمی نے 30 جانیں لے لی
کیپشن: فوٹو: فائل

ٹوکیو: جاپان میں تپتے سورج اور حبس کے باعث کم از کم 30 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور زیادہ تر ہلاکتیں لو لگنے کی وجہ سے ہوئی ہیں۔


بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان میں شدید گرمی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 30 تک جا پہنچی ہے، جب کہ صرف دو دنوں میں ہیٹ اسٹروک سے متاثر ہونے والے 5 ہزار سے زائد افراد کو مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی گئی ہے۔ گزشتہ روز ہیٹ ویو کی وجہ سے دارالحکومت میں تین ہزار سے زائد ایمبولینس کی خدمات حاصل کی گئیں جس سے متاثرہ افراد کی تعداد کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔


یہ بھی پڑھیں۔۔۔امریکی ڈالر پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا 


جاپان میں رواں ماہ کے آغاز سے ہی سورج اپنے جوبن پر ہے۔ صرف دو ہفتوں کے درمیان شدید گرمی سے 12 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں زیادہ تر عمر رسیدہ افراد شامل ہیں جب کہ آج بھی درجہ حرارت چالیس سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا ہے جس کی وجہ سے معمولات زندگی معطل ہیں اور مصروف ترین شاہراہوں پر بھی سناٹا ہے۔