سعودی عرب میں حلال کھانوں کا سب سے بڑا عالمی مرکز قائم

سعودی عرب میں حلال کھانوں کا سب سے بڑا عالمی مرکز قائم
کیپشن: Image by Eye of Dubai

ریاض:سعودی عرب کی فوڈ اینڈڈرگ اتھارٹی نے دنیا بھر میں حلال کھانوں کا سب سے بڑا مرکز قائم کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شیخ رشید نے این اے 60 کے انتخابات ملتوی کرنے کا نوٹی فکیشن چیلنج کر دیا

سعودی اخبار کے مطابق یہ اقدام مسلم اور عرب دنیا میں سعودی عرب کے قائدانہ کردار کو اجاگر کرے گا۔ چیئرمین ڈاکٹر ہشام بن سعد نےاپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس منصوبے کا سعودی ویژن 2030ءسے بڑا گہرا تعلق ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کی طبعیت ناساز، ڈاکٹرز کی ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش

سعودی عرب تینوں براعظموں کو جوڑنے والا بھی محوری ملک ہے۔ یہاں سرمایہ کاری کی پوزیشن بھی خاصی مضبوط ہے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ ایک عرصہ سے یہ ضرورت محسوس کی جارہی تھی کہ اسلامی شریعت کے مطابق حلال مصنوعات کے معیار پر نظر رکھنے والا مرکز ہو۔ یہ ایک ارب سے زیادہ مسلمانوں کی امیدوں کا بھی مرکز ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن نے این اے 60 میں انتخابات ملتوی کرنے کے اعلامیے میں تاریخ اجراء 10جولائی لکھ دی

یہ مرکزکھانے پینے کی اشیاءاور معتبر تیار شدہ مصنوعات کے حلال ہونے کے سرٹیفکیٹس جاری کرے گا۔ علاوہ ازیں ایسے اداروں کی بھی فہرست پیش کرے گا جو حلال کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے مجاز ہونگے۔ یہ مرکز جامعات اور ریسرچ سینٹرز کے تعاون سے تحقیقی کام بھی انجام دے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں