'امریکا وہ ملک نہیں جو ایران کی دھمکیوں کو زیادہ دیر تک برداشت کرے'

'امریکا وہ ملک نہیں جو ایران کی دھمکیوں کو زیادہ دیر تک برداشت کرے'
کیپشن: ایرانی صدر حسن روحانی کبھی بھی امریکا کو دھمکی نہ دیں، ٹرمپ۔۔۔۔۔فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکی صدر نے کہا ہے کہ ایرانی صدر امریکا کو دھمکی نہ دیں ورنہ سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے ایرانی صدر حسن روحانی کبھی بھی امریکا کو دھمکی نہ دیں ورنہ تہران کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

49bb76a62dc8842ba1831232322c5e9b

ایرانی صدر حسن روحانی نے گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دھمکی دی تھی کہ وہ شیر کی دُم سے نہ کھیلیں ورنہ پچھتائیں گے۔ حسن روحانی نے کہا کہ ایران پر پابندیاں لگانا امریکا کو بڑے پچھتاوے میں مبتلا کرے گا۔

حسن روحانی کی جانب سے دھمکی دیے جانے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایرانی صدر کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا وہ ملک نہیں جو ایران کی دھمکیوں کو زیادہ دیر تک برداشت کرے۔

 

یہ خبر بھی پڑھیں: جاپان میں گرمی نے 30 جانیں لے لیں

ٹرمپ نے کہا کہ ایران محتاط رہے ورنہ ایسے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا جیسا تاریخ میں کبھی کسی کو سامنا نہیں کرنا پڑا ہو گا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں