میڈیکل بورڈ کا نواز شریف کو جیل سے باہر اسپتال منتقل نہ کرنے کا فیصلہ

میڈیکل بورڈ کا نواز شریف کو جیل سے باہر اسپتال منتقل نہ کرنے کا فیصلہ
کیپشن: نواز شریف کی مختلف ٹیسٹوں کی مکمل رپورٹس آنے پر علاج سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔۔۔فائل فوٹو

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کا طبی معائنہ مکمل کر لیا ہے۔ پمز اسپتال کے میڈیکل بورڈ کا نواز شریف کو جیل سے باہر کسی اسپتال منتقل نہ کرنے کا ابتدائی فیصلہ کیا ہے۔

میڈیکل چیک اپ کے بعد نواز شریف کو جیل میں ہی طبی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نواز شریف کی مختلف ٹیسٹوں کی مکمل رپورٹس آنے پر علاج سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ پمز اسپتال کے ڈاکٹروں کا میڈیکل بورڈ نواز شریف کا طبی معائنہ کرنے کے بعد واپس روانہ ہو گیا ہے۔

اڈیالہ جیل میں گزشتہ رات نواز شریف کی طبیعت خراب ہونے پر ڈاکٹر اظہر کیانی اور ڈاکٹر حامد شریف خان نے ان کا طبی معائنہ کیا تھا۔

 مزید پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس میں فریال تالپور کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

میڈیکل رپورٹ کے مطابق زیادہ پسینے کی وجہ سے نواز شریف کے جسم میں پانی کی کمی ہے جب کہ گرمی اور کم نیند نے بھی ان کی صحت کو متاثر کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نواز شریف کے جسم میں پانی کی کمی کے باعث گردے فیل ہونے کا خدشہ ہے۔ اگر صورتحال میں بہتری نہ آئی تو ان کے دل کا مرض بڑھ سکتا ہے۔

میڈیکل رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ صورتحال کے پیش نظر نواز شریف کو راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا جائے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں