سکائپ میں کال ریکارڈنگ کا نیا فیچر متعارف

سکائپ میں کال ریکارڈنگ کا نیا فیچر متعارف
کیپشن: فوٹو: فائل

کیلی فورنیا: انٹرنیٹ پر ویڈیو کالز کے لئے مشہور ترین سوشل ویب سائٹ سکائپ نے کال ریکارڈنگ کا فیچر متعارف کرا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مائیکروسافٹ نے سکائپ کے لیے ایک میجر اپ ڈیٹ کا اعلان کیا ہے۔ یہ اپ ڈیٹ آنے والے مہینوں میں صارفین کے پاس اپ ڈیٹ ہوتی رہے گی۔اس سے پہلے کال ریکارڈنگ کےلیے صارفین کو تھرڈ پارٹی پلگ ان استعمال کرنا پڑتے تھے لیکن صارفین کی طلب اتنی زیادہ تھی کہ مائیکروسافٹ کو اب یہ فیچر متعارف کرانا ہی پڑا۔

کال ریکارڈنگ کا یہ فیچر مکمل طور پر کلاو¿ڈ بیسڈ ہے۔ یہ ان لوگوں کیلئے زیادہ مفید ہے جو مختلف ڈیوائسز سے سکائپ استعمال کرتے ہیں۔ اس طرح صارفین مختلف ڈیوائسز سے ہی اپنی گفتگو کی ریکارڈنگ سن سکیں گے۔سکائپ میں آپ جب بھی کال ریکارڈ کریں گے تو گفتگو کے تمام شرکا کو اس بارے میں اطلاع مل جائے گی۔یہ فیچر اگرچہ ابھی دستیاب نہیں لیکن سکائپ کے ورژن 8.0 پر اپ ڈیٹ کیے جائیں گے۔

مائیکروسافٹ نے کچھ ایسے فیچر بھی متعارف کرائے ہیں، جودوسری ایپس کئی سال پہلے لانچ کر چکی ہیں۔ مثآل کے طور صارفین @ سے صارفین کو میشن کر سکتے ہیں اور چیٹ میڈیا گیلری سے دیکھ سکتے ہیں کہ چیٹ میں کیا کچھ شیئر کیا گیا ہے۔سکائپ کے ماہانہ صارفین کی تعداد 30 کروڑ ہے۔ اس تعداد میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ نہیں ہوا۔