جب تک یہ طاقتور عدلیہ موجود ہے، ملک پر اللہ کا فضل رہے گا، چیف جسٹس

جب تک یہ طاقتور عدلیہ موجود ہے، ملک پر اللہ کا فضل رہے گا، چیف جسٹس
کیپشن: کسی کیساتھ ناانصافی نہیں ہوگی،فوٹو فائل

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس میں کہا ہےکہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی اور جسٹس شوکت کے ساتھ بھی انصاف ہوگا۔سپریم کورٹ پاکستان میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے خلاف از خود نوٹس لینے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:میڈیکل بورڈ کا نواز شریف کو جیل سے باہر اسپتال منتقل نہ کرنے کا فیصلہ
   

دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کسی سے نا انصافی نہیں کریں گے، جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے ساتھ بھی انصاف ہو گا۔اس موقع چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے آئین سے عدالت کے اندر اپنا حلف بھی پڑھ کر سنایا اور درخواست گزار کو تسلی دی کہ ملک کے خلاف کچھ نہیں ہورہا۔

یہ بھی پڑھیں:منی لانڈرنگ کیس میں فریال تالپور کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور
   

چیف جسٹس پاکستان نےریمارکس دیئے کہ جب تک یہ طاقتور عدلیہ موجود ہے، ملک پر اللہ کا فضل رہے گا۔جسٹس ثاقب نثار نے درخواست گزار سے مکالمہ کیا کہ اگر آپ اس معاملے پر پٹیشن دائر کرنا چاہتے ہیں تو کر لیں، اس معاملے پر پہلے ہی نوٹس لیا جا چکا ہے، میں اس معاملے پر از خود نوٹس نہیں لے رہا۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کے دن بلاتعطل بجلی فراہم کی جائے گی، وزارت توانائی
 
  واضح رہےکہ چیف جسٹس پاکستان نے گزشتہ دنوں راولپنڈی ہائیکورٹ بار میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی تقریر کا نوٹس لے رکھا ہے جب کہ آئی ایس پی آر نے بھی ان کے بیان کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں