مریم نواز کی جیل انتظامیہ سے اہم درخواست مسترد

مریم نواز کی جیل انتظامیہ سے اہم درخواست مسترد
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

راولپنڈی :اڈیالہ جیل حکام نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی قیدیوں کو پڑھانے کی درخواست مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اور جیل قوانین کے مطابق وہ کسی بھی ساتھی قیدی سے رابطہ نہیں کرسکتیں اس لیے ان کی قیدیوں کو پڑھانے کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔

دوسری جانب سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر)صفدر کو قید تنہائی میں نہیں رکھا گیا بلکہ انہیں طیبہ تشدد کیس کے مجرم سابق ایڈیشنل سیشن جج راجا کرم علی خان کے ہمراہ رکھا گیا ہے۔