ننھے مہمان کی آمد پر شعیب ملک کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا

ننھے مہمان کی آمد پر شعیب ملک کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

لاہور: سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ کرکٹرز کو بچے کی ولادت کی وجہ سے چھٹی ملنا چاہئے، اکتوبر میں باپ بن جاﺅں گا لہذا ان دنوں اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کو زیادہ وقت دینا چاہتا ہوں۔

قومی ٹیم کے آل راونڈر نے کہا ہے کہ ان کے ایک دوست کرکٹر کو تنخواہ کے ساتھ تین ماہ کی رخصت ملی تھی اور وہ بھی ایسا ہی کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ سب اتنا آسان بھی نہیں ہے۔ شعیب ملک کے مطابق انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ بھی اسی وجہ سے چھوڑی تھی کہ وہ اپنی فیملی کو زیادہ وقت دینا چاہتے تھے اور اسی مقصد کو ذہن میں رکھتے ہوئے وہ آئندہ برس عالمی کپ کے بعد ون ڈے فارمیٹ کو بھی خیرباد کہہ دیں گے جس کے بعد وہ صرف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیل کر اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنا چاہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ثانیہ مرزا بھی ان کی طرح ایک ایتھلیٹ ہیں لیکن امید سے ہونے کے بعد وہ خود کو عمدگی سے سنبھال رہی ہیں اور خود کو بہترین والد ثابت کرنے کیلئے وہ کتابیں پڑھ رہے ہیں جبکہ دوستوں کے مشورے بھی معاون ثابت ہوتے ہیں اور انہیں کوئی خاص پریشانی نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے بچے کے ساتھ ماں اور باپ دونوں کا نام لگے گا اور یہ ان کا مشترکہ فیصلہ ہے۔