انتخابات کے حوالے سے نواز شریف کا جیل سے آڈیو پیغام جاری

انتخابات کے حوالے سے نواز شریف کا جیل سے آڈیو پیغام جاری
کیپشن: برسوں سے ہماری خرابیوں کی ذمہ دار دیوار کو آخری دھکا دینے کا وقت آگیا ہے‘/فوٹو بشکریہ فیس بک

راولپنڈی :الیکشن 2018 کے لیے انتخابی مہم کا آج آخری روز ہے اور اس موقع پر مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف اور ان کی صاحبزادی اڈیالہ جیل میں قید ہیں، ایسے میں انتخابی مہم کا وقت ختم ہونے سے کچھ گھنٹے قبل مریم نواز ایک مرتبہ پھر میدان میں آگئیں اور نوازشریف کا آڈیو ریکارڈڈ پیغام جاری کردیا۔
مریم نواز کے ٹوئٹر ہینڈل سے کیے گئے ٹویٹ میں نوازشریف نے کہا کہ کہ 25 جولائی کا تاریخی دن آن پہنچا ہے اور میں جیل اور اس قید میں بھی آپ کا جوش و خروش اور ولولہ دیکھ رہا ہوں، ہر طرف ووٹ کو عزت دو کے نعرے سن رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ برسوں سے ہماری خرابیوں کی ذمہ دار دیوار کو آخری دھکا دینے کا لمحہ آگیا ہے۔

2d954f03b900c4f8c6e412ab706a7d94

میں اور مریم اس لیے قید میں ہیں کہ ہم نے آپ کی اور آپ کے ووٹ کی عزت کے لیے یہ تحریک اٹھائی ہے ، وقت آگیا ہے کہ آپ اس تحریک کو کامیاب بنائیں، اور ایسا تاریخی فیصلہ سنائیں جو ان تمام فیصلوں کو بہالے جائے جنہوں نے پاکستان کو انصاف کا قبرستان بنادیا ہے ‘۔

یہ بھی پڑھیں:طاہرہ صفدر بلوچستان ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس نامزد
   

’پچیس جولائی کو صبح فجر کی نماز کے بعد بھرپور عزم کیساتھ نکلو اور اپنے عزت اور ووٹ کی حرمت کیلئے مسلم لیگ ن کو ووٹ دو، شیر کے نشان کو ، ملک کی تقدیر بدل ڈالو، یہ سنہری موقع ہے۔ اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو“۔
خیال رہے کہ احتساب عدالت نے سابق وزیرایراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو ایون فیلڈ ریفرنس میں 6 جولائی کو بالترتیب 11 اور 8 سال کی سزا سنائی تھی اور دونوں کو لندن سے وطن واپس پہنچنے پر 13 جولائی کو گرفتار کر کے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں