نواز شریف سے گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخواہ کی اہم ملاقات

نواز شریف سے گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخواہ کی اہم ملاقات
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

راولپنڈی: سابق وزیراعظم نواز شریف سے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ اور گورنرخیبرپختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا نے ملاقات کی‘ 2 گھنٹے پر محیط ملاقات میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ایون فیلڈ ریفرنس میں 10 سال کی سزا کاٹنے والے مسلم لیگ (ن) کے قائد اور 3 بار کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ اور گورنرخیبرپختونخواہ اقبال ظفرجھگڑا نے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر ملاقات میں مریم نواز، کیپٹن ر صفدر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں گورنرخیبرپختونخواہ اقبال ظفرجھگڑا اور گورنرپنجاب رفیق رجوانہ نے نواز شریف سے ملاقات میڈیکل چیک اپ کے دوران کی۔

دونوں گورنرز نے نواز شریف کی طبیعت خرابی اور میڈیکل چیک اپ سے متعلق معلوم کیا۔ اس موقع پر25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات 2 گھنٹے تک جاری رہی۔