میلانیا ٹرمپ نے عمران خان سے ملاقات کو خوشگوار قرار دیدیا

میلانیا ٹرمپ نے عمران خان سے ملاقات کو خوشگوار قرار دیدیا
وزیراعظم عمران خان سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات بہت اچھی رہی، امریکی خاتون اول۔۔۔۔۔فوٹو/ میلانیا ٹرمپ آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ

واشنگٹن: امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کو خوشگوار قرار دے دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں۔


تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میلانیا ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔

تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے اپنے بیان میں امریکی خاتون اول نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات بہت اچھی رہی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر سے ملاقات کی ہے جس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی ہے۔