محکمہ موسمیات نے مون سون بارش کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے مون سون بارش کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کر دی

 لاہور: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔

محکمہ موسمیات نے مون سون بارش کے نئے سلسلے کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پشاور، کوہاٹ، کوئٹہ، ژوب، قلات، میرپورخاص، حیدر آباد، ہزارہ، لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع، اسلام آباد میں ابر رحمت بر سنے سے موسم سہانا، درجہ حرارت 33 سینٹی گریڈ رہا۔ لاہور سمیت پنجاب میں بادلوں کے باوجود گرمی اور حبس۔ لاہور اور فیصل آباد کا پارہ 36 ڈگری جبکہ ملتان کا 40 ڈگری رہا، آج بارش کا بھی امکان ہے۔

دریائے جہلم اور دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند، سیلاب کا بھی خدشہ ہے۔ کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود، درجہ حرارت اس وقت 40 ڈگری ہے۔ کوئٹہ، زیارت، قلات، بارکھان سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج بھی میگھا برسے گی۔ کوئٹہ میں درجہ حرارت آج 37 سینٹی گریڈ رہا۔ پشاور سمیت خیبرپختونخواہ میں کئی مقامات پر بارش متوقع، مظفرآباد سمیت کشمیر میں بھی چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔