ایونجرز اینڈگیم دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی

  ایونجرز اینڈگیم دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی

نیویارک: ایونجرز اینڈ گیم نے کاروبار کے تمام ریکارڈ پاش پاش کر دیے، دنیا بھر سے 2 ارب 79 کروڑ ڈالر کما کر دنیا کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم بن گئی۔


تفصیلات کے مطابق ایونجرز اینڈ گیم دنیا کی کامیاب ترین فلم بن گئی۔ دنیا بھر سے 2 ارب 79 کروڑ ڈالر کما کر اواتار کو پیچھے چھوڑ دیا۔ فلم کی کہانی سپر ہیروز کے دنیا کو خلائی حملے روکنے پر مبنی ہے۔

سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں 'اوینجرز اینڈ گیم' پہلے، ’اواتار‘ دوسرے جبکہ 'ٹائی ٹینک' تیسرے نمبر پر آگئی۔