وزیراعظم کے دورہ امریکہ سے دونوں ممالک کے عوام قریب آ گئے : شاہ محمود

وزیراعظم کے دورہ امریکہ سے دونوں ممالک کے عوام قریب آ گئے : شاہ محمود
image by facebook

واشنگٹن :وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی ہے ، وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔


تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ نے دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے .

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دورہ امریکہ کی دعوت قبول کر لی ہے ، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں جلد نئی پیشرفت دیکھنے کو ملے گی ۔