کورونا کے کیسزکم ہونے میں کوئی شک نہیں ہوناچاہئے ،ظفرمرزا

کورونا کے کیسزکم ہونے میں کوئی شک نہیں ہوناچاہئے ،ظفرمرزا

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کوروناکے کیسزکم ہونے میں کوئی شک نہیں ہوناچاہیے،ہرصوبے میں کوروناکے کیسزمیں کمی آرہی ہے ۔ 


انہوں نے کہا کہ کیسزکم ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ کوروناختم ہوگیا،کوروناکے کیسزکبھی بھی دوبارہ بڑھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عید الاضحی پرکوروناکے بڑھنے کے خدشے پربہت پریشان ہیں،صوبوں کیساتھ مل کراس بارے میں لائحہ عمل بنارہے ہیں،کوروناکے ایس اوپیزتمام سٹیک ہولڈرزکیساتھ مل کربنائے ہیں،کورونا وائرس سے بچا ئوکے لیے احتیاط بہت ضروری ہے.

اس وقت کورونا وائرس کے کیسز کم ہونا شروع ہوگئے  اور اس حوالے سے کوئی شک نہیں ہونا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ کیسز اور اموات کی شرح میں کم ہورہی ہے تاہم  کیسزکم ہونے کا مقصد یہ نہیں کہ کورونا وائرس مکمل ختم ہوگیا، ایسا بھی درست نہیں ہے، پہلے سے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے،کیسز بڑھ بھی سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عید قرباں کی وجہ سے ایس او پیز جاری کئے ہیں اور بہت بڑا چیلنج سامنے آرہا ہے،حکومتیں ایک حد تک کام کرسکتی ہیں،قوم کوبھی مل کر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ احتیاط کے فیصلے قومی سطح پر مشاورت سے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا  کہ عیدالاضحی کے موقع پر نماز کی ادائیگی کے لیے ایس اوپیزپرعمل درآمد زیادہ موثر انداز میں ہوگا۔قربانی کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ کوشش کی جائے کہ اجتماعی قربانی کی جائے،سوشل ادارے اور مساجد کو رقوم دے دیں تاکہ ایک جگہ پر اجتماعی قربانی کی جائے۔

مویشی منڈیوں سے متعلق انھوں نے کہا کہ شہروں کے اندر منڈی لگانے کا مکمل پابندی ہے، شہروں کے باہر منڈیاں لگائی جائیں گی اور ان کو بھی توڑ کرچھوٹی چھوٹی منڈیوں میں تقسیم کیا جائے گا،مویشی منڈی میں ماسک کے بغیر لوگوں کو داخل ہونے کی اجازت نہیں  ۔

اسلام آباد میں کورونا وائرس سے متعلق سروے پرانھوں نے بتایا کہ ایسا سروے ہوا ہے تاہم میڈیا میں اس کے نتائج ابھی نہیں جانے چاہئے تھے، ان پر تحقیق کی جارہی تھی ۔انہوں نے کہا کہ مختلف صوبوں میں الگ انداز میں کام ہوا، تاہم ہر صوبے نے کرونا سے بچا ئوکیلئے  اپنی وسائل کے حوالے سے  کام کیا ۔