حکومت نے عید الاضحیٰ پر تین چھٹیاں دینے کا اعلان کر دیا

حکومت نے عید الاضحیٰ پر تین چھٹیاں دینے کا اعلان کر دیا
کیپشن: چھٹیاں جمعہ 31 جولائی، ہفتہ یکم اگست اور اتوار 2 اگست کی ہوں گی۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ پر 3 دن کی تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے عید پر 3 دن کی تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ چھٹیاں جمعہ 31 جولائی، ہفتہ یکم اگست اور اتوار 2 اگست کی ہوں گی۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں عید الاضحیٰ یکم اگست بروز ہفتہ ہو گی۔ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی تھی کہ عید کے مخصوص دنوں کےعلاوہ کوئی اضافی چھٹی نہ دی جائے اور انہوں نے عوام سے اپیل کی تھی کہ عید سادگی سے منائی جائے۔

ادھر سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر 2 ہفتے کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ سرکاری ملازمین کیلئے چھٹیاں 23 جولائی سے شروع ہوں گی جو 8 اگست تک جاری رہیں گی، تاہم نجی شعبے کو 29 جولائی سے 2 اگست تک 4 روزہ چھٹیاں دی گئی ہیں۔

سعودی وزارت کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ملازمین کی عید تعطیلات میں آنے والی ہفتہ وار چھٹیوں کے بدلے مزید چھٹیاں بھی دی جائیں گی۔ سعودی عرب میں عیدالاضحی جمعہ 31 جولائی کو ہوگی۔