آزاد کشمیر انتخابات: الیکشن کمیشن کی درخواست پر فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

Azad Kashmir elections: Decision to deploy army at the request of Election Commission
کیپشن: فائل فوٹو

مظفر آباد: آزاد کشمیر الیکشن میں دو روز باقی ہیں، انتخابی مہم کا آج آخری روز ہے۔  الیکشن کمیشن کی درخواست پر آج سے 26 جولائی تک فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آج بھی بڑی جماعتوں کے جلسے ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان تراڑ کھل اور کوٹلی آزاد کشمیر میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے آج چار بجے مظفر آباد یونیورسٹی کالج گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کرنا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں سیکیورٹی انتظامات کیلئے پاک فوج تعیناتی کی درخواست کی ہے۔

بائیس سے 26 جولائی تک فوجی دستے بطور کوئیک ری ایکشن فورس تعینات کئے جائیں گے۔ انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے رینجرز اور ایف سی سمیت سول آرمڈ فورسز آزاد کشمیر پولیس کی معاونت کریں گی۔