کراچی میں فائرنگ، 16 سالہ لڑکی ہلاک، لاش جناح ہسپتال منتقل

A 16-year-old girl was shot dead in Karachi and her body was shifted to Jinnah Hospital
کیپشن: فائل فوٹو

کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال بلاک 6 میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک 16 سالہ لڑکی ہلاک ہو گئی ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور ایمبیولینس کے ذریعے لڑکی کی لاش کو جناح ہسپتال منتقل کیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکی کی شناخت ثمینہ کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتولہ کو کس نے گولی ماری؟ واقعہ پراسرار ہے، لاش کا پوسٹمارٹم کرایا جائے گا۔ لڑکی نامعلوم سمت سے آ کر لگنے والی گولی سے ہلاک ہوئی۔