قومی سینئر ہاکی کیمپ کے 32 کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ کے لئے طلب

32 players of National Senior Hockey Camp called for fitness test
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی سینئر ہاکی کیمپ کے 32 کھلاڑیوں کو فٹنس ٹیسٹ کے لیے اتوار کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں طلب کر لیا ہے۔

ہیڈ کوچ خواجہ جنید کیمپ کمانڈنٹ ہونگے اور 25 جولائی سے 27 جولائی تک نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں کھلاڑیوں کی فٹنس پرفارمنس کا جائزہ لیا جائیگا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی سینئر ہاکی کیمپ میں شامل 32 کھلاڑیوں کو پی ایچ ایف ہیڈ کواٹرز لاہور میں رپورٹ کرنے کی ہدایات کی ہے۔

ہیڈ کوچ قومی ہاکی ٹیم اولمپین خواجہ جنید کیمپ کمانڈنٹ تعینات کیے گئے ہیں جبکہ قومی ہاکی کوچ اجمل خان لودھی اور پاکستان ہاکی ٹیم کے فزیکل ٹرینر عابد امین انکی معاونت کریں گے۔

کھلاڑیوں میں گول کیپر امجد علی سوئی سدرن گیس، وقار واپڈا، منیب الرحمٰن سوئی سدرن گیس، عبداللہ ماڑی پیٹرولیم ،فل بیکس و ہاف بیکس، مبشر علی واپڈا، عقیل احمد ماڑی پیٹرولیم، معین شکیل سوئی سدرن گیس، ابوبکر محمود نیشنل بینک، تعظیم الحسن ماڑی پیٹرولیم، رضوان علی واپڈا، دانش آرمی، آصف حنیف ماڑی پیٹرولیم، عدیل لطیف سوئی سدرن گیس، رضوان علی پی اے ایف فارورڈزمیں ایم رضوان سینئر آرمی، ایم عمر بھٹہ واپڈا، علی شان سوئی سدرن گیس، اظفر یعقوب سوئی سدرن گیس، رانا سہیل ریاض سوئی سدرن گیس، رانا وحید واپڈا، حماد انجم واپڈا، اعجاز احمد واپڈا، رومان خان واپڈا، محسن حسن پنجاب، احمد ندیم سوئی سدردن گیس، حمزہ سوئی سدرن گیس، وقار علی ماڑی پیٹرولیم، سلمان رزاق واپڈا، نوید عالم سوئی سدرن گیس، عبیداللہ سندھ، عمیر ستار ماڑی پیٹرولیم اور نوحیز ملک نیشنل بینک شامل ہیں۔