عمران خان کے لیے بھی سپریم کورٹ رات 12 بجے کھل گئی ,ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے خلاف درخواست دائر ،سماعت آج صبح ہوگی

عمران خان کے لیے بھی سپریم کورٹ رات 12 بجے کھل گئی ,ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے خلاف درخواست دائر ،سماعت آج صبح ہوگی
سورس: Twitter

لاہور: پاکستان تحریک انصاف اور ق لیگ کے لیے بھی سپریم کورٹ رات کو 12 بجے کھل گئی ہے۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کا سٹاف عدالت پہنچ گیا ہے۔  چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجازالاحسن بھی لاہور میں ہی ہیں۔ 

                                                         

نیو نیوز کے مطابق  ڈپٹی رجسٹرار اعجاز احمد گورائیہ بھی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئے ہیں۔ڈپٹی رجسٹرار  نے تحریک انصاف کی درخواست وصول کرلی ہے۔درخواست پر نمبر لگادیا گیا ہے ۔ جانچ پڑتال  بھی مکمل کرلی گئی ہے۔ سینئر وکیل عامر سعید راں  نے چودھر ی پرویز الہٰی کی طرف سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کی ہے۔ وکیل پرویز الہٰی نے استدعا کی  کہ ہماری درخواست پر آج ہی چیف جسٹس عمر عطا بندیال سماعت کریں۔

چودھری پرویز الہٰی کی طرف سے آئین کے ارٹیکل 184/3 کے تحت درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہے جس میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ، حمزہ شہباز اور چیف سیکٹری پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔

عامر سعید راں کا کہنا ہے کہ یہ اہم مسئلہ ہے اس پر ابھی سماعت ہونی چاہیے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے حلف سے پہلے درخواست سماعت کے لیے مقرر کی جائے۔ درخواست پر سماعت آج صبح 10 بجے ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور ق لیگ کے 186 ایم پی ایز چودھری پرویز الہٰی کی قیادت میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچے ہیں اور انہوں نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا اعلان کیا۔ 

ڈپٹی سپیکر دوست مزاری نے آج چودھری شجاعت حسین کے خط پر ق لیگ کے 10 ووٹوں کو مسترد کردیا تھا اور چودھری پرویز الہٰی نے جو 186 ووٹ حاصل کیے تھے ۔ان میں سے 10 ووٹ مائنس ہونے کے بعد 176 ووٹ رہ گئے تھے جبکہ دوسرے امیدوار حمزہ شہباز شریف نے 179 ووٹ حاصل کیے اس طرح وہ رن آف الیکشن میں فاتح قرار پائے ہیں ۔

مصنف کے بارے میں