حمزہ شہباز کا بطور وزیراعلیٰ حلف اٹھانے کے بعد پہلا بیان

حمزہ شہباز کا بطور وزیراعلیٰ حلف اٹھانے کے بعد پہلا بیان

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماءچوہدری شجاعت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مخلوق خدا کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے گورنر ہاﺅس میں ہونے والی تقریب میں حلف اٹھانے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’اللہ تعالیٰ کا شکر ہے جس نے ایک مرتبہ پھر ہمیں کامیاب کیا۔ مسلم لیگ (ن)، اتحادی جماعتوں کے اراکین سمیت آصف زرداری اور چوہدری شجاعت حسین صاحب کا بھی شکریہ جنہوں نے ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انشاءاللہ ہم مخلوق خدا کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔‘ 

0f773ffd6f028713cbe14c81b8c47df5

واضح رہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے آج گورنر ہاﺅس میں منعقدہ تقریب کے دوران عہدے کا حلف لیا۔ 
حلف برداری تقریب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنماﺅں نے شرکت کی جبکہ حمزہ شہباز شریف کی جانب سے حلف اٹھائے جانے کے بعد کارکنان نے نعرے بازی بھی کی۔ 
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حمزہ شہباز شریف دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار پرویز الٰہی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 
گزشتہ روز ہونے والی ووٹنگ کے نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار چوہدری پرویز الٰہی کو 186 ووٹ ملے جبکہ حمزہ شہباز شریف نے 179 ووٹ حاصل کئے۔ 
ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ڈپٹی سپیکر دوست مزاری نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا خط پڑھ کر سنایا جس میں انہوں نے (ق) لیگ کے ارکان کو حمزہ شہباز کو ووٹ ڈالنے کی ہدایت کی تھی۔ 
ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ اس خط کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں (ق) لیگ کے جتنے بھی ووٹ کاسٹ ہوئے وہ مسترد ہوتے ہیں اور میں اعلان کرتا ہوں کہ 10 ووٹ ختم ہونے کے بعد حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہو گئے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں