سعودی حکومت کا آئندہ سال ایک کروڑ سے زائد حج و عمرہ زائرین کی میزبانی کا ہدف

سعودی حکومت کا آئندہ سال ایک کروڑ سے زائد حج و عمرہ زائرین کی میزبانی کا ہدف

ریاض: سعودی حکومت نے آئندہ سال ایک کروڑ سے زائد حج و عمرہ زائرین کی میزبانی کا ہدف مقرر کر لیا ہے اور اس سلسلے میں اقدامات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی قومی کمیٹی برائے حج وعمرہ کے نائب سربراہ ہانی بن علی العمیری نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ سال عمرہ زائرین کی تعداد ایک کروڑ تک پہنچ جائے گی۔ 

ان کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں تمام غیر ملکی ایجنٹس کو آن لائن سسٹم سے جوڑ دیا گیا ہے جبکہ اندرون ملک عمرہ زائرین کی خدمت کیلئے 500 کمپنیاں سروسز فراہم کریں گی جن میں تربیت یافتہ افراد بھرتی کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت حج سے اجازت یافتہ 2 ہزار سے زیادہ ایجنٹس کو اجازت نامہ جاری کیا گیا ہے جو تمام ممالک میں کام کریں گے جبکہ عمرہ زائرین کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کیلئے 68 کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے جو جدید بسوں کے ذریعہ زائرین کو منتقل کریں گی۔ 

ہانی بن علی العمیری نے مزید بتایا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ میں 1900 ہوٹلوں کو بھی تیار کیا گیا ہے جو مختلف کیٹگریز میں رہائش کی سہولتیں فراہم کریں گی جبکہ توقع کی جا رہی ہے کہ عمرے کا آغاز یکم محرم الحرام شروع کر دیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں