وزیراعظم نے ملک میں ضروری ادویات کی قلت کا نوٹس لے لیا

وزیراعظم نے ملک میں ضروری ادویات کی قلت کا نوٹس لے لیا

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں ضروری ادویات کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکام سے آج ہی اس معاملے پر رپورٹ طلب کر لی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے حکام کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ملک میں 60 ضروری ادویات دستیاب اور ان کی ہدایت پر ڈریپ کی کمیٹی آن لائف سیونگ ڈرگز نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ 
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت نفسیاتی، دماغی، دل اور دیگر بیماریوں کی اہم ادویات میسر نہیں، تمام وفاقی اور صوبائی ڈرگ ریگولیٹری حکام تحقیقات کریں اور آج ہی رپورٹ دیں۔
دوسری جانب فارما انڈسٹری کا کہنا ہے کہ پیداواری لاگت بڑھنے کے سبب دوا ساز کمپنیوں نے یہ ادویات بنانا بند کر دی ہیں جبکہ فارما انڈسٹری کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر قیمتو ں میں اضافہ نہ ہوا تو ملک میں مزید ادویات کی شدید قلت پیدا ہو جائے گی۔

مصنف کے بارے میں