عمران خان فارن فنڈنگ کا پیسہ سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کو دے کر اداروں کو گالیاں نکلوا رہے ہیں: احسن اقبال 

عمران خان فارن فنڈنگ کا پیسہ سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کو دے کر اداروں کو گالیاں نکلوا رہے ہیں: احسن اقبال 
سورس: File

لاہور: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کی بنیادوں اور معیشت کو کھوکھلا کر دیا ۔ عمران خان نے جس شخص کو پنجاب کا ڈاکو کہا تھا اسی کو وزیراعلی کا امیدوار چنا ۔مسلم لیگ( ن)ہر پلیٹ فارم پر سیاسی مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی،پنجاب کے عوام مسلم لیگ (ن) پر مکمل اعتماد کرتے ہیں،2018 میں بھی پنجاب میں ن لیگ کے مینڈیٹ کو چرایا گیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے احسن اقبال نے کہا کہ سابق وزیر اعلی شہباز شریف کے دور کو دنیا پنجاب کی ترقی کا دور مانتی تھی۔تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ سے سوشل میڈیا سیل چلا رہی ہے ،ثبوتوں کے باوجود عمران خان کو نا اہل کیوں نہیں کیا جاتا،عمران خان سوشل میڈیا کے ذریعے اداروں اور انتخابی نظام پر اثر انداز ہو رہا ہے ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آج پاکستان معاشی عدم استحکام کا شکار ہے ہمیں ملکر میثاق معیشت لانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے تعلیم اور ہائر ایجوکیشن کو تباہ کر دیا اب ملک کو بند گلی میں دھکیل دیا گیا، ان کے دور حکومت میں ہی کشمیر کا سودا ہوا،تحریک انصاف نے بھارت کو کشمیر پلیٹ میں رکھ کر دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ آپ کی خودداری اس وقت کہاں تھی جب آپ نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا۔ اس معاہدے کو اب عوام بھگت رہے ہیں ،عمران خان نے پاکستان کی بنیادوں اور معیشت کو کھوکھلا کر دیا، مسلم لیگ ن سیاسی مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب، پختونخواہ اور پاکستان کو عمرانی ٹولیکے چنگل سے آزاد کروائیں گے۔

احسن اقبال نے کہا کہ پچیس ہزار تنخواہ پر رکھ کر آپ سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔ ممنوعہ فارن فنڈنگ سے آپ سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ کو تنخواہیں دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ22 سال کی سیاست کے بعد عمران خان نے پنجاب میں عثمان بزدار کو وزیراعلی لگایا۔

عمران خان کے مطابق انہوں نے پنجاب کو وسیم اکرم پلس دیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو 10 ہزار درہم اپنے بیٹے سے نا لینے پر نا اہل کر دیا گیا لیکن ثبوتوں کے باوجود عمران خان کو نا اہل کیوں نہیں کیا جاتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج پاکستان معاشی عدم استحکام کا شکار ہے، ہمیں ملکر میثاق معیشت لانا ہوگا، تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ سے قوم کو گمراہ کر رہی ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ عمران نیازی نے ملک کو بند گلی میں دھکیل دیا انکے دور اقتدار میں پاکستان سفارتی تنہائی کا شکار ہو گیا۔

مصنف کے بارے میں