مسلم لیگ ن کی جارحانہ سیاست کی طرف واپسی، مریم نواز کو اہم عہدہ دینے کا فیصلہ 

مسلم لیگ ن کی جارحانہ سیاست کی طرف واپسی، مریم نواز کو اہم عہدہ دینے کا فیصلہ 
سورس: File

لاہور : مسلم لیگ نون کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا ہے۔ مسلم لیگ نون نے جارحانہ سیاست کا بیانیہ اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا  ہے۔ مریم نواز کو اہم عہدہ ملنے کا امکان ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق نواز شریف کی زیر صدارت گذشتہ رات ہونے والے اجلاس میں نئے بیانئے کا فیصلہ کیا گیا۔ مریم نواز کو پارٹی میں اہم ذمہ داری دیے جانے کا قوی امکان ہے۔  نون لیگ کے رہنماؤں اور کارکنوں کو سخت بیانیے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت  کی ۔ 

نون لیگ کی جانب سے جنرل الیکشن سے قبل نئے بیانیے کو گھر گھر پہنچنے کے لیے خصوصی ڈیجٹیل سیل قائم کیا جائے گا۔ نون لیگ ماضی کے کاموں اور مستقبل کے پلان کے بیانیےساتھ جنرل الیکشن میں حصہ لے گی۔ پارٹی قیادت کو برا کہنے اور ہرزہ سرائی کرنے والوں کو سختی نمٹا جائے گا۔ 

مصنف کے بارے میں