چیف جسٹس عمر عطا بندیال ، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر والے بنچ پر اعتماد نہیں: رانا ثنا

چیف جسٹس عمر عطا بندیال ، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر والے بنچ پر اعتماد نہیں: رانا ثنا
سورس: File

اسلام آباد : وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف درخواست کی سماعت کرنے والے بنچ پر اعتماد نہیں ہے۔ پیر کو باقاعدہ درخواست دیں گے کہ اس بنچ پر اعتماد نہیں لہذا فل کورٹ بنایا جائے۔ سپریم کورٹ کا بنچ چیف جسٹس عمر عطا بندیال ، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل تھا۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ عدالت نے 17 مئی کے اپنے فیصلے  میں واضح کہا ہے کہ منحرف اراکین کے ووٹ نہیں گنے جائیں گے ۔ اس وقت پی ٹی آئی کو فائدہ ہو رہا تھا تو ہمارے 25 ووٹ مسترد کردیے گئے اب ہمیں اسی فیصلے کے تحت 10 ووٹ کا فائدہ ہوا تو اب اسی فیصلے سے یوٹرن لیا جا رہا ہے۔ 

اداروں کی طرف سے نرم مداخلت اور سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے سوال کے جواب میں رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ہم مذاکرات کے خلاف نہیں ہیں لیکن کوئی ہمیں یہ کہے کہ اکتوبر میں انتخابات کرانے ہیں اس پر مذاکرات کرلیں اس پر بات نہیں ہوگی۔ 

مصنف کے بارے میں