پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج شروع ہوگا 

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج شروع ہوگا 
سورس: Twitter

گال : پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ آج سے گال انٹرنیشنل سٹیڈیم میں شروع ہو گا ۔  پاکستان کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے ، گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے میزبان سری لنکا کے خلاف 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ 

پاکستانی ٹیم مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کی زیر قیادت میدان میں اترے گی ۔ فاسٹ باؤلر شاہیں شاہ آفریدی انجری کے باعث دوسرا ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے ان کی جگہ حارث رؤف یا فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ سری لنکن ٹیم کو دیمتھ کرونا رتنے لیڈ کر رہے ہیں ۔ 

مصنف کے بارے میں