صدر عارف علوی نے ملک میں نئی حکومت کا مطالبہ کردیا 

صدر عارف علوی نے ملک میں نئی حکومت کا مطالبہ کردیا 
سورس: File

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں نئی حکومت کا مطالبہ کردیا ہے ۔ پاکستان کو ایسی حکومت قائم کرنے کی ضرورت ہے جو عوام کی صحیح معنوں میں نمائندگی اور سیاسی و معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ان کی امنگوں اور امیدوں کی عکاسی کرے۔

تقریب سے خطاب کرتے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہم ایک ایسے امتحان سے گزر رہے ہیں جہاں جمہوریت، میڈیا اور اسٹیبلشمنٹ سب کو پاکستان میں ایک ایسی حکومت تشکیل دینے کے لیے کام کرنا ہوگا جو پاکستانی عوام کی امنگوں کے مطابق ہو۔ جمہوریت کو مفاد پرستوں کے ہاتھ ہائی جیک نہیں ہونے دیا جا سکتا۔ آللہ ہماری رہنمائی فرمائے۔ آمین۔

مصنف کے بارے میں