متحدہ عرب امارات نے قطر کو مطالبات کی فہرست پیش کردی

متحدہ عرب امارات نے قطر کو مطالبات کی فہرست پیش کردی

دبئی :متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے قطر کو مطالبات کی ایک فہرست پیش کردی ہے اور کہا ہے کہ قطر اگر ان مطالبات کو پورا کردیتا ہے تو خلیجی ممالک اور مصر اس کا بائیکاٹ ختم کردیں گے۔

العربیہ کے مطابق قطر سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ دہشت گردوں کی حمایت سے دستبردار ہوجائے اور جن شخصیات کے نام دہشت گردوں یا ناپسندیدہ افراد کی علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر جاری کردہ فہرستوں میں شامل ہیں،ان کو اپنے ہاں پناہ دینے سے باز آجائے۔مطالبات کی فہرست کے مطابق خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی) کے فیصلوں کی پاسداری کرے ۔ شام اور لیبیا میں انتہا پسند اور دہشت گرد تحریکوں کی مالی معاونت بند کردے۔

انور قرقاش نے عراق میں یرغمال بنائے گئے قطریوں کی بازیابی کے لیے تاوان کے طور پر ادا کردہ بھاری رقوم کے بارے میں بھی سوال اٹھایا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ رقم بعد میں مبینہ طور پر دہشت گرد گروپوں میں تقسیم کی گئی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔