وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور کپتان سرفراز احمد میں دلچسپ مکالمہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور کپتان سرفراز احمد میں دلچسپ مکالمہ

کراچی:کراچی میں وزیراعلی ٰ مراد علی شاہ نے نیاناظم آباد اسٹیڈیم میں کرکٹ میچ دیکھا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بھی موجود تھے۔ دونوں کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

نیاناظم آباد اسٹیڈیم میں کرکٹ میچ کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اسٹیڈیم پہنچے تو عارف حبیب نے ان کا استقبال کیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بھی اسٹیڈیم آئے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سرفراز احمد کی تعریف اور خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے سرفراز احمد سے کہا کہ ہم آپ کا اور آپ کی ٹیم کا وزیراعلیٰ ہاوس میں انتظار کر رہے ہیں جس کے جواب میں سرفراز نے کہا کہ عید کے بعد ہم آپ کے وزیراعلیٰ ہاوس میں مہمان ہوں گے۔

وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ اور کپتان کرکٹ ٹیم سرفراز کے دلچسپ گفتگو ہوئی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اگر آپ ٹاس جیتتے تو بیٹنگ کرتے یا بولنگ۔ سرفراز احمد نے کہا کہ ہم ٹاس جیتتے تو بولنگ کرتے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس کا مطلب یہ کہ ٹاس ہارنا میچ جیتنا ہو گیا.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں