پانی چوری کا مقدمہ، جمشید دستی کی ضمانت منظور

پانی چوری کا مقدمہ، جمشید دستی کی ضمانت منظور

ڈیرہ غازی: جمشید دستی کیخلاف پانی چوری کے الزام میں درج مقدمہ کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ہوئی۔ خصوصی عدالت کے جج شاکر حسن نے جمشید دستی کی ایک لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کر لی۔

مقدمہ کی سماعت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید دستی کی والدہ کا کہنا تھا عدالتوں نے انصاف کیا اور میرے بیٹے کی ضمانت منظور کی۔

ضمانت منظور ہونے پر اللہ کا شکر ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے کو جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں پھنسایا گیا تھا۔۔جمشید دستی کی والدہ نے مزید کہا کہ وہ اب عید کے بعد اپنے بیٹے کی شادی کروائیں گی۔

سماعت کے موقع پر عدالت کے باہر جمشید دستی کے حامیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ کارکنوں نے ضمانت منظور ہونے پر بھنگڑے ڈالے اور دیوانہ وار رقص کر کے خوشی کا اظہار کیا۔اب دیکھنا یہ ہے کہ جمشید دستی کی ماں نے ان کی شادی کروانے کا اعلان تو کر دیا اب وہ کسی سیاسی شخصیت سے شادی کرتے ہیں یا پھر ان کی ماں اپنی پسند کی لڑکی کو ان کی دلہن بنائیں گی۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں