'دہشتگرد اپنی کارروائیوں سے پاکستانیوں کے حوصلے متزلزل نہیں کر سکتے'

'دہشتگرد اپنی کارروائیوں سے پاکستانیوں کے حوصلے متزلزل نہیں کر سکتے'

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد اپنی مذموم کارروائیوں سے پاکستانیوں کے حوصلے متزلزل نہیں کر سکتے بہت جلد انسانیت کے ان دشمنوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔

عمران خان نے کہا ہے کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بہت دکھ ہوا دہشتگرد بزدل ہیں اور انہیں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ دہشتگردوں کا مستقل بنیادوں پر خاتمہ ناگزیر ہے۔

انہوں نے جاں بحق افراد کے لئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کے لئے جلد صحت یابی کی بھی دعا کی ہے۔ ادھر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کے لئے جلد صحت یابی کی دعا کی انہوں نے غمزدہ خاندانوں سے بھی اظہار ہمدردی کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں