16کھلاڑیوں کو ایک، ایک کروڑ روپے انعام دیا جائیگا, نوٹیفیکشن جاری

 16کھلاڑیوں کو ایک، ایک کروڑ روپے انعام دیا جائیگا, نوٹیفیکشن جاری

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے چیمپئنزٹرافی کی فاتح ٹیم کیلئے انعامی رقم کاتوسیع شدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔توسیع شدہ نوٹیفکیشن کے مطابق 16کھلاڑیوں کو ایک، ایک کروڑ روپیانعام دیا جائیگا،فاسٹ بولروہاب ریاض کوبھی انعامی رقم کی فہرست میں شامل کرلیاگیاہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہیڈکوچ مکی آرتھر،گرانٹ لوڈن،اسٹیورکسن ، گرانٹ فلاوراوراظہرمحمود کو 50,50لاکھ روپے ملیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق مینجمنٹ کے 8ارکان کو 50,50لاکھ جبکہ دیگر 8افراد کو 25،25لاکھ روپے ملیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔