یہودی آباد کاروں کیلئے 7 ہزار نئے مکانات تعمیر کرنے کی منظوری

یہودی آباد کاروں کیلئے 7 ہزار نئے مکانات تعمیر کرنے کی منظوری

مقبوضہ بیت المقدس: غیر ملکی خبر رساں اداروں نے فلسطین الیوم کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا کہ نئے مکانات تعمیر کئے جانے کے منصوبے کے مطابق ساڑھے تین ہزار مکانات گیلو کے علاقے اور 2 ہزار دو سو مکانات ہار حوما، 9 سو بسعات زئیم اور 5 سو مکانات رمات شلومو جبکہ ایک سو مکانات راموت میں تعمیر کئے جائیں گے۔

یہ منظوری ایسے وقت میں سامنے آئی، جب عالمی برادری نے فلسطینی علاقوں خاص طور سے مغربی اردن اور بیت المقدس میں تعمیرات کے غیر قانونی ہونے پر بارہا تاکید کی اور اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ان علاقوں میں تعمیرات کا کام بند کریں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی گذشتہ سال ایک قرارداد منظور کر کے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی بستیان تعمیر کئے جانے کا کام بند کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ اس منصوبے کی منظوری اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں