بھارتی راکٹ مزید 31 سیٹلائٹ لے کر خلا میں روانہ

بھارتی راکٹ مزید 31 سیٹلائٹ لے کر خلا میں روانہ

نئی دہلی:بھارت کا ایک راکٹ مزید 31 چھوٹے سیٹلائٹ لے کر خلا میں روانہ ہوگیا ہے جس میں کئی یورپی ملکوں کے سیٹلائٹس بھی شامل ہیں۔ جمعہ کو بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق راکٹ جمعہ کی صبح ساڑھے نو بجے بھارتی ریاست آندھراپردیش کے علاقے سری ہاری کوٹا میں واقع بیس سے خلا کے لیے روانہ ہوا۔

راکٹ کے ذریعے بھارت نے 712 کلوگرام وزنی کارٹوسیٹ-2 سیٹلائٹ بھی خلا میں بھیجا ہے جس کا مقصد خلا سے زمین کی صاف اور واضح تصاویر حاصل کرنا ہے۔راکٹ بھارت اور کئی یورپی ملکوں کے مزید 30 چھوٹے مصنوعی سیارے بھی خلا میں لے کر گیا ہے۔

جن کا بھارت کی خلائی تحقیقاتی ادارے 'انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن' (آئی ایس آر او) کے ساتھ تعاون کا معاہدہ ہے۔جن یورپی ملکوں نے اپنے سیٹلائٹ بھارتی راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجے ہیں ان میں آسٹریا، بیلجئم، لیٹویا، لتھوانیا اور سلوواکیہ شامل ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں