پی سی بی کی شرجیل خان کو بطور گواہ پیش کرنے کی درخواست خارج

پی سی بی کی شرجیل خان کو بطور گواہ پیش کرنے کی درخواست خارج

لاہور: سپاٹ فکسنگ کیس میں شرجیل خان کو بطور گواہ طلب کرنےکی پی سی بی کی درخواست خارج کر دی گئی ،،، ٹربیونل نے شرجیل خان کی ڈاٹ بال کا جائزہ لینے کیلئے عاقب جاوید کو 6 جولائی کو طلب کرلیا۔

16جون کو ٹربیونل میں دائر درخواست میں پی سی بی نے موقف اختیار کیا تھا کہ سپاٹ فکسنگ کیس کی حقیقت جانچنے کیلئے معطل کرکٹر شرجیل خان سے جرح کی اجازت دی جائے، تاہم فریقین کے دلائل سننے کے بعد ٹربیونل نے درخواست خارج کردی۔
ادھر ٹربیونل نے فیصلہ کیا ہے کہ سابق کرکٹر عاقب جاوید کورٹ وٹنس کی حیثیت سے رائے دیں گے کہ شرجیل خان نے ڈاٹ بال دانستہ طور پر کھیلے یا غیر دانستہ طور پر کھیلی گئی ۔ شرجیل خان کیس کی سماعت 6 جولائی تک ملتوی کردی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں