رنگ میں واپس جا کر رومن رینز سے بدلہ لیں،انڈر ٹیکر کی بیٹی کاوالد سے مطالبہ

 رنگ میں واپس جا کر رومن رینز سے بدلہ لیں،انڈر ٹیکر کی بیٹی کاوالد سے مطالبہ

ہوسٹن: کئی برسوں تک ڈبلیو ڈبلیو ای  رنگ پر حکمرانی کرنے والے ریسلر انڈر ٹیکر کی بیٹی نےباپ کو ریٹائرمنٹ واپس لینے کا حکم دے دیا۔


 پانچ سالہ بیٹی کا والد سے مطالبہ ہے کہ وہ رنگ میں واپس جا کر رومن رینز سے بدلہ لیں۔

دو دہائیوں تک انڈر ٹیکر نے ریسلنگ کے دیوانوں کا اپنا اسیر بنائے رکھا ۔ رومن رینز کے ہاتھوں شکست کے بعد انڈرٹیکر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا  تھا۔ لیکن انڈر ٹیکر کی اہلیہ مشیل میکول نے انسٹا گرام پر ایک رومن رینز کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسے دیکھ کر پانچ سالہ بیٹی غصے میں آگئی ، اپنے والد کو حکم دیا  وہ رنگ میں واپس جائے اور  رومن رینز کو ہرا کر واپس آئے ۔

بیٹی کے حکم پر امید ظاہر کی جارہی ہے ،ا نڈرٹیکر پھر رنگ میں اپنے داؤ پیچ دکھائیں گے ۔ 

نیوویب ڈیسک< News Source