پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے سابق غیر ملکی کرکٹرز نے آواز بلند کردی

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے سابق غیر ملکی کرکٹرز نے آواز بلند کردی

لاہور: پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے سابق غیر ملکی کرکٹرز نے بھی آواز بلند کردی۔سابق غیر ملکی کرکٹرز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے مل کر کوشش کرنا ہوگی ۔چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی شاندار فتح کے بعد سابق غیرملکی کرکٹرز نے بھی پاکستان میں کرکٹ کی بحالی پر زور دیا ہے۔سابق آسٹریلوی کپتان ای این چیپل کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مقابلوں کا نہ ہونا پاکستان میں کرکٹ کے فروغ میں ایک بہت بڑی رکاوٹ ہے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ لیجنڈ سر ویون رچرڈ کہتے ہیں ، سب کو پاکستان میں عالمی مقابلوں کی بحالی کیلئے کوششیں کرنا ہوں گی۔سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے کپتان سرفراز احمد کی تعریف کرتے ہوئے کہا ، وہ پاکستانیوں کے کرکٹ جنون سے واقف ہیں ۔سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ عالمی ٹیموں کو پاکستان جاکر کھیلنا چاہیے، سیمی نے فخر زمان کی پرفارمنس کی تعریف کرتے ہوئے اسے پی ایس ایل کا نتیجہ قرار دیا۔

مصنف کے بارے میں