گڈ گورننس پر حکومتی ممبران کی تنقید وزیراعظم کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے، چودھری پرویز اشرف

 گڈ گورننس پر حکومتی ممبران کی تنقید وزیراعظم کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے، چودھری پرویز اشرف

مظفرآباد:  پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر نائب صدر و سابق وزیر چودھری پرویز اشرف نے کہا ہے کہ گڈ گورننس پر حکومتی ممبران کی تنقید وزیراعظم کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے، دوسروں کو نصیحت کرنے والے خود غیر قانونی کام کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے ،شیلٹر اور خیمے میں رہائش اختیار کرنے والوں نے محلات کیسے بنائے ریاست کے عوام بخوبی آگاہ ہیں،  پیپلز پارٹی کے دور کے میگا پراجیکٹس کے خلاف سازشیں کر کے موجودہ حکومت عوام سے سہولیات چھیننے کے درپے ہے.

پرویز اشرف نے کہا کہ حالیہ بجٹ اجلاس کے دوران دس سے زائد حکومتی ممبران اسمبلی کی طرف سے وزیراعظم کی پالیسیوں پر عد م اعتماد اور ریاست کے اندر ممبران اسمبلی کو بائی پاس کر کے مخصوص منظور نظر افراد کے ذریعے فنڈز کی بندر بانٹ کرنے والے عوام کے خیر خواہ نہیں۔

چودھری پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی تعلیمی پیکج سمیت دیگر عوامی منصوبوں کے تحفظ کے لئے ہر قدم اٹھانے کے لئے تیار ہے،اپ گریڈ کئے گئے تعلیمی اداروں کے طلبہ اور عوام علاقہ اپنے حق کے تحفظ کے لئے احتجاج کے لئے تیار رہیں، اگر حکومت نے تعلیمی پیکج ختم یا ردو بدل کرنے کی کوشش کی تو عوام اور طلبہ کو لے کر حکمرانوں کے محلات کا گھیراؤ کرنے کی کال دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی سروس کے نام پر شہریوں کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا, ہسپتالوں میں آج بھی ڈسپرین کی گولی دستیاب نہیں, بی ایچ یو کو تالے لگے ہوئے ہیں, سرکاری ادویات مارکیٹ میں فروخت ہو رہی ہیں جب کہ حکومت گڈ گور ننس کے دعوے کرنے میں مصروف ہے۔

مصنف کے بارے میں