'بیٹوں نے مہدی حسن کے مزار کی تعمیر و دیکھ بھال کیلئے بھارت سے مدد مانگ لی'

'بیٹوں نے مہدی حسن کے مزار کی تعمیر و دیکھ بھال کیلئے بھارت سے مدد مانگ لی'

نئی دہلی: بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ نامور پاکستانی گلوکار مہدی حسن کے بیٹے نے اپنے والد کے مزار کی تعمیر اور اس کی دیکھ بھال کیلئے بھارت حکومت سے مدد طلب کر لی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مہدی حسن کے بیٹے عارف نے کہا کہ حکومت سندھ نے والد کی وفات پر ان کی یاد میں مزار اور لائبریری بنانے کا وعدہ کیا تھا لیکن والد کی وفات کو پانچ سال گزرنے کے بعد بھی اس میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اس لئے ہم بھارتی حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ کراچی میں ان کا مزار تعمیر کیا جائے کیونکہ سرحد پار بھی حسن صاحب کے بہت سے مداح موجود ہیں۔

امریکا میں مقیم مہدی حسن کے دوسرے بیٹے کامران نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے درخواست کی ہے کہ راجستھان ان کے والد کی جائے پیدائش ہے۔ اس لئے وہاں ان کیلئے ایک اعزازی پروگرام کا انعقاد کیا جائے جہاں وہ بھی پرفارم کریں گے۔