روس نے ابوبکر البغدادی کی موت کی تصدیق کردی

روس نے ابوبکر البغدادی کی موت کی تصدیق کردی

ماسکو:روس کی طرف سے داعش کے بانی ابوبکرالبغدادی کی موت کی خبر میں سچائی کا امکان کافی حد تک بڑھ گیا ہے۔روس کی انٹرفیکس نیوزایجنسی کے مطابق روس کی دفاعی کمیٹی کے سربراہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ داعش کے بانی ابوبکرالبغدادی کی موت کی خبر میں سچائی کا امکان تقریباََ سو فیصد کے قریب پایا جارہا ہے۔

انھون نے مزید کہا کہ روس کی طرف سے حملے کی خبر کے بعد داعش کی طرف سے ابھی تک ابو بکرالبغدادی کوکسی بھی طرح سے منظر عام پر نہیں لایا گیا اور اسکے علاوہ مختلف اطلاعات کے مطابق حملے کے وقت البغدادی بھی تنظیم کے راہنمائوں کی میٹنگ میں وہیں تھے جہاں فضائی کارروائی کی گئی۔ جس سے اس بات کو مزید تقویت ملتی ہے کہ حملے میں البغدادی کی موت واقع ہو چکی ہے۔
اس سے پہلے روس نے ایک بیان میں البغدادی کی موت کی خبر میں شک وشبہات کا اظہار کیا تھا لیکن اب روس کی طرف سے اس بات کی کسی حد تک تصدیق کی جا چکی ہے ۔