بابرکت مہینے میں دھماکے کرنے والے افراد انسان کہلانے کے مستحق نہیں ،گورنربلوچستان

بابرکت مہینے میں دھماکے کرنے والے افراد انسان کہلانے کے مستحق نہیں ،گورنربلوچستان

کوئٹہ: گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے جمعتہ الوداع کے با برکت دن آئی جی پولیس آفس کے قریب دھماکے کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس میں شہید ہونے والے سرکاری اہلکاروں و افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس بابرکت مہینے میں دھماکے کرنے والے افراد انسان کہلانے کے مستحق نہیں ۔ انہیں ہر حال میں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔

انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ دہشت گرد عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور ان کے خاتمے کیلئے بھر پور اقدامات کریں ۔انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی صحت یابی کی دُ عا کی ہے۔

مصنف کے بارے میں